نئی دہلی، 15جون؍(آئی این ایس انڈیا)پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر مقرر آپ کے 21ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرائے جانے کا مطالبہ تیز کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ صرف تنخواہ نہیں حاصل کرنے سے وہ’’ فائدہ کے عہدے‘‘کے قانون کی دفعات کی خلاف ورزی سے نہیں بچ سکتے۔کانگریس نے ’’کجریوال کے پاس پد، آپ کے ودھایک اٹھا رہے ہیں فائدہ‘‘نام سے ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’’آپ اب لاگ الاپ رہی ہے کہ ان 21ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری کے طور پر کوئی تنخواہ نہیں ملتی ہے،یہ آپ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو نہیں پڑھا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ فائدے کا عہدہ صرف تنخواہ سے مقرر نہیں ہوتا ہے۔اس میں اے آئی سی سی نے زور دیا کہ فائدے کا عہدہ رعایت سے بھی طے ہوتا ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ رعایت سے بھی مقرر کیا جاتا ہے جس کا فائدہ مفت میں ان 21ارکان اسمبلی نے کجریوال حکومت کے تحت اٹھایا اور ایسا دہلی کے ٹیکس دہندگان کی قیمت پر ہوا۔پارٹی نے کہا کہ دہلی اسمبلی میں 67سیٹوں پر جیت درج کرنے کے بعد کجریوال نے پارٹی کے کئی ساتھیوں کو اقتدار سے جڑے عہدے دلایا۔